Saturday, April 27, 2024

مقدونیہ کے شہر کمانوف میں فوجی آپریشن، شہر دھماکوں سے گونج اٹھا، مقامی شہری گھر بار چھوڑ کر جانے لگے، آپریشن میں ہلاکتوں کا خدشہ

مقدونیہ کے شہر کمانوف میں فوجی آپریشن، شہر دھماکوں سے گونج اٹھا، مقامی شہری گھر بار چھوڑ کر جانے لگے، آپریشن میں ہلاکتوں کا خدشہ
May 10, 2015
مقدونیہ (ویب ڈیسک) مقدونیہ کے سرحدی شہر کمانوف میں جھڑپوں کے بعد شہریوں سے علاقہ خالی کرا کے جنگوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ پولیس اور سپیشل فورسز کی طرف سے مسلح گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد شہری گھر بار چھوڑ کر جا رہے ہیں جبکہ کمانوف شہر کے شمالی حصے سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلح گروپ کی کارروائیوں سے عدم استحکام اور سیاسی انتشار کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ علی الصباح سے جاری آپریشن میں کئی افراد ہلاک اور چار پولیس افسر زخمی ہوئے ہیں جبکہ آپریشن میں ایلیٹ فورس اور بکتربند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں۔ ایک خاتون نے کہا حالات بہت خراب ہیں، وہ گھر بار کھلے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ دوسری طرف ملک میں وزیراعظم نکولا گروسکی کیخلاف مظاہروں کے بعد نسلی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے آپریشن بیرونی مداخلت کاروں اور دراندازوں کیخلاف کیا جا رہا ہے جو ملک میں دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں۔