Friday, April 19, 2024

مقدونیہ کا پاکستانی، ایرانی اور مراکش کے شہریوں کو انٹری دینے سے انکار

مقدونیہ کا پاکستانی، ایرانی اور مراکش کے شہریوں کو انٹری دینے سے انکار
December 6, 2015
سکوپی(ویب ڈیسک)مقدونیہ کی سرحد پر پھنسے پاکستانیوں سمیت متعدد تارکین وطن انٹری نہ ملنے کی وجہ سے واپس ایتھنز جانے پر مجبور ہو گئے ہی۔ تفصیلات کےمطابق یورپی ممالک صرف شام، عراق اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو داخلے کی اجازت دے رہے ہیں یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ان جنگ زدہ ممالک کے شہریوں کو یورپ میں انٹری دی جائے گی جبکہ اقتصادی مہاجرین قرار دئیے جانے ممالک پاکستان ، ایران ، مراکش اور دیگر ملکوں کے شہریوں کو یورپ میں انٹری نہیں دی جا سکتی یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر موجود تارکین وطن نے داخلے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج بھی شروع کر رکھا ہے۔ پاکستانی ، ایرانی اور مراکش کے تارکین وطن یونان اور مقدونیہ کی سرحد کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں مقدونیہ کی سرحد پر اب بھی ڈیڑھ ہزار مہاجرین پھنسے ہوئے ہیں صرف پچاس تارکین وطن واپس ایتھنز جانے کے لیے بسوں پر سوار ہوئے،،مقدونیہ کی سرحد پر پھنسے مہاجرین  گندگی سے بھرے کیمپوں میں سخت سردی میں رہ رہے ہیں۔ گزشہ روز مہاجرین آپس میں لڑ پڑے جس میں مراکش کا ایک باشندہ ہلاک ہو گیا تھا۔