Thursday, April 25, 2024

مقدونیہ میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر دو وزرا اور انٹیلی جنس سربراہ مستعفی، وزیر داخلہ اور وزیر ٹرانسپورٹ شامل

مقدونیہ میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر دو وزرا اور انٹیلی جنس سربراہ مستعفی، وزیر داخلہ اور وزیر ٹرانسپورٹ شامل
May 13, 2015
مقدونیہ (ویب ڈیسک) مقدونیہ میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر دو وزرا اور انٹیلی جنس سربراہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مقدونیہ کے وزیراعظم نکولا گروسکی نے وزیر داخلہ گورڈنا جانکولوسکا، وزیر ٹرانسپورٹ مائل جناکیسکی اور انٹیلی جینس سربراہ ساسو مجالکوف کے استعفے منظور کر لئے ہیں۔ سرکاری ترجمان کے مطابق مقدونیہ کے ایک شمالی قصبے میں جھڑپوں کے دوران آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ملک کے انٹیلی جنس سربراہ مجالکوفکا کا کہنا ہے انہوں نے قومی مفاد مین استعفیٰ دیا جس سے سیاسی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی بحران اپوزیشن نے مسلط کر رکھا ہے۔