Friday, May 10, 2024

مقدمات کریں یا کچھ اور، عمران خان این آر او نہیں دینگے ، شہباز گل

مقدمات کریں یا کچھ اور، عمران خان این آر او نہیں دینگے ، شہباز گل
January 16, 2021

لاہور(92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مقدمات کریں یا کچھ اور عمران خان انہیں این آر او نہیں دیں گے۔

شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ براڈ شیٹ کا مقدمہ ہو تو یہ سمجھتے ہیں عوام کو سمجھ نہیں آئے گی، مریم ہوں یا شہبازشریف ،یہ قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ  فارن فنڈنگ میرے جیسے اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو دی ،سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خرید و فروخت رک سکے ۔