Thursday, April 25, 2024

مقدمات میں ملوث ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹایا جائے !!! لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے

مقدمات میں ملوث ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹایا جائے !!! لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے
June 10, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کےلئے درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار توصیف باجوہ کی جانب سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈسکہ کے واقعہ کے بعد اب ضرورت ہے کہ ان ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جن کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ ایسے ایس ایچ اوز کی تفصیلات طلب کی جائیں جن کے خلاف مقدمات ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل صفدرشاہین پیرزارہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ان تمام ایس ایچ اوز کو ان کے عہدے سے ہٹادیا جائے جن کے خلاف مقدمات درج ہیں۔