Sunday, September 8, 2024

مقدمات سے خوفزدہ نہیں، تندرست ہوتے ہی آجاوں گا: سابق صدر

مقدمات سے خوفزدہ نہیں، تندرست ہوتے ہی آجاوں گا: سابق صدر
March 19, 2016
دبئی (92نیوز) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف عدالتوں میں موجود مقدمات سے خوفزدہ نہیں۔ تندرست ہوتے ہی وطن واپس جائیں گے اور تیسری سیاسی قوت بن کر ابھریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر عیادت کے لیے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ان کو نقل وحرکت کی اجازت دی ہے۔ امید ہے کہ باقی مقدمات میں بھی انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا وہ اپنے ملک اور قوم کی خدمت کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ تندرست ہو کر ایک دن بھی وطن سے باہر نہیں گزارنا چاہتا۔ کام کرنے کے لیے صحت اور صحت کے لیے علاج ضروری ہے۔ ملکی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، قرضوں سے ملک نہیں چل سکتا۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ امیر ممالک سے تعلقات اور اعتماد کی بنیاد پر سرمایہ کاری کرائیں گے۔ قومی دولت لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنانے والے آئندہ انتخابات میں بری طرح ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل تیسری سیاسی قوت بن کر قوم کو درست سمت میں لے جائے گی۔