Wednesday, May 8, 2024

مقدمات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں ، آصف زرداری سامنا کرنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

مقدمات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں ، آصف زرداری سامنا کرنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو زرداری
January 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  ایک سال کا بچہ تھا اس وقت سے سنتا آرہا ہوں کہ آصف علی زرداری گرفتار ہونے جا رہے ہیں ، مقدمات جعلی اور بے بنیاد ہیں ، آصف زرداری  سامنا کرنے کو تیار ہیں ۔ میڈیا اور عدالت کو گمراہ کر کے اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، بلاول آپ کیا سمجھتے ہیں حکومت چل رہی ہے، کچھ بھی نہیں ہے، ایک سال کا بچہ تھا، اس وقت سے سنتا آرہا ہوں آصف زرداری گرفتار ہونے جارہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم میں یہ صلاحیت ہے کہ آج بھی اپوزیشن کو اکٹھا کر سکیں لیکن کوئی گرینڈ الائنس بنانے نہیں جا رہے ،  ہم نے ماضی میں بھی ظلم کا سامنا کیا ، آج بھی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو مختلف طریقوں سے بدنام کر رہی ہے ، نیب سمیت دوسرے ادارے دباؤ میں کام کر رہے ہیں،ہم نے اپنے دور حکومت کے اولین 100روز میں تاریخی کام کیے۔