Tuesday, May 7, 2024

مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی بارے ترکی میں کتاب شائع

مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی بارے ترکی میں کتاب شائع
December 30, 2018
انقرہ (92 نیوز) مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کے حوالے سے ترکی میں کتاب ’’دی ڈارک سیکرٹس آف خشوگی  مرڈر‘‘شائع ہوگئی  ہے جس میں کیے  گئے انکشافات نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ کتاب  معروف ترک صحافیوں فرحت اونولو،عبد الرحمان سمسک اور ناذف کرمان نے مشترکہ طور پر تحریر کی ہے۔ کتاب میں لکھا ہے کہ انقرہ میں  سعودی قونصل خانے میں داخلے کے بعد پانچ افراد نے جمال خشوگی پر حملہ کیا تاہم قتل کایقین ہونے کے باوجود سعودی صحافی بالکل نہیں گھبرائے۔ انہوں نے سعودی عرب جانے یا اپنے بیٹے کو میسج کرنے سے انکار کیا ۔ کتاب کے مطابق  جمال خشوگی کی لاش کے ٹکڑے کرنے میں آدھے گھنٹے کا وقت لگا ۔ لاش کے ٹکڑے کرنے کے دوران متلی آنے پر ڈاکٹر نے قاتلوں کو ڈانٹا۔ امریکی سی آئی اے کی   سربراہ  جیناہاسپل قتل کی ہولناک آڈیوسن کرجذباتی ہوگئی تھیں ۔ انہوں نےترک انٹیلی جنس چیف کو آڈیو  ریکارڈنگ پر مبارکباد دی۔