Monday, September 16, 2024

مقتول ایس ایچ او تجمل حسین بٹ کی پولیس لائنز میں نماز جنازہ‘ پولیس حکام کی شرکت

مقتول ایس ایچ او تجمل حسین بٹ کی پولیس لائنز میں نماز جنازہ‘ پولیس حکام کی شرکت
January 31, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں گزشتہ روز قتل ہوینوالے پولیس انسپکٹر کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا۔ ایس ایچ او شاد باغ تجمل حسین بٹ کو انتہائی قریب سے سات گولیاں ماری گئیں۔ جاں بحق ہونیوالے انسپکٹر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ا دا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوشادباغ تجمل حسین بٹ کو ڈیفنس کے علاقے فیزسیون میں دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مقتول انسپکٹر کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق فائرنگ انتہائی قریب سے کی گئی اور ملزموں نے تجمل حسین بٹ کو سات گولیاں ماریں۔ قاتلوں نے مقتول کے ساتھ موجود اس کے دو ساتھیوں اشفاق اور شہزاد کو کچھ نہیں کہا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے شبہ میں ان دونوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی تاہم پولیس ابھی تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی۔ دوسری جانب جاں بحق ہونےوالے ایس ایچ اوتجمل حسین بٹ کی نمازجنازہ پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں اداکی گئی جس میں سی سی پی او لاہور امین وینس‘ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف سمیت پولیس کے اعلی حکام اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔