Thursday, April 25, 2024

مقبول کارٹون کریکٹر مکی ماؤس کو لوگوں کے دلوں میں گھر کیے نوے سال مکمل

مقبول کارٹون کریکٹر مکی ماؤس کو لوگوں کے دلوں میں گھر کیے نوے سال مکمل
November 18, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول کارٹون کریکٹر مکی ماؤس کو لوگوں کے دلوں میں گھر کیے نوے سال مکمل ہو گئے۔ مشہور کارٹون کریکٹر کو 18 نومبر 1928میں تخلیق کیا گیا تھا۔ مکی ماؤس کی پہلی فلم اسٹیم بوٹ ویلی تھی جبکہ 1978 میں مکی ماؤس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ مکی ماؤس کی 90 سالگرہ کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے نیویارک میں بھی خصوصی نمائش منعقد کی گئی ہے جس میں مکی مائوس کی جانب سے نبھائے جانے والے مختلف کرداروں کو پیش کیا گیا ہے۔ اس شرارتی چوہے کو اب تک ایک سو چالیس سے زائد اینی میٹیڈ فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے جبکہ اس پر مختلف  گیمز بھی بنائی جاچکی ہیں۔ تاہم نوے سال گزرنے کے باوجود یہ کارٹون کریکٹر آج بھی بچوں اور بڑوں سب کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے۔