Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیرکےشہرسری نگرمیں بھارت مخالف ریلی

مقبوضہ کشمیرکےشہرسری نگرمیں بھارت مخالف ریلی
April 15, 2015
سرینگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیرکےشہرسری نگرمیں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی جس میں کشمیریوں نےپاکستان کےحق میں نعرےلگائےجبکہ شرکاء نےپاکستانی جھنڈےبھی اٹھارکھےتھے۔ تفصیلات کے مطابق ریلی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور حکومت کےبڑھتےہوئے ظلم وستم کےخلاف نکالی گئی۔ جس کی قیادت کشمیری رہنمامسرت عالم نےکی بھارت مخالف ریلی میں پاکستان کےحق میں نعرےلگائے گئے۔ بھارت مخالف ریلی کامقصدمقبوضہ کشمیرمیں پنڈتوں کی بڑھتی آبادکاری کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔ کشمیرکی آزادی کیلئےقراردادوں اوربھارتی فوج کےکشمیریوں پرمظالم کونظر اندازکرنے پراقوام متحدہ سے بھی احتجاج کیا گیا۔