Wednesday, May 1, 2024

مقبوضہ کشمیرمیں نام نہادالیکشن ڈرامہ،حریت قیادت نے حتمی مرحلے کو بھی مستردکردیا

مقبوضہ کشمیرمیں نام نہادالیکشن ڈرامہ،حریت قیادت نے حتمی مرحلے کو بھی مستردکردیا
October 16, 2018
سرینگر(92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نام نہاد الیکشن ڈرامہ کو حریت قیادت نے چوتھے اور حتمی مرحلے کو بھی مسترد کردیا، وادی میں مکمل ہڑتال کی  گئی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، نام نہاد بلدیاتی اور پنچایت کے انتخابات کا حتمی مرحلہ آج ہورہا ہے ۔ انتخابات کے موقع پر وادی کو چھاؤنی بنادیا گیا ہے ، سری نگر، بارہ مولا، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ سمیت وادی بھر میں فوج کی اضافی نفری تعینات ہے  جو مختلف علاقوں میں گشت کررہی ہے ۔ حریت قیادت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ  تمام تعلیمی و کاروباری مراکز بند  جبکہ سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے  تاکہ کسی بھی متوقع احتجاج کی آواز وادی سے باہر نہ جاسکے ۔