Saturday, April 27, 2024

مقبوضہ کشمیرسے متعلق یشونت سنہا کی رپورٹ نے بھارت کی نیندیں اڑادیں

مقبوضہ کشمیرسے متعلق یشونت سنہا کی رپورٹ نے بھارت کی نیندیں اڑادیں
January 8, 2017

نئی دہلی (ویب ڈیسک)کشمیری نوجوان بے خوف اور موت کو گلے لگانے کے لیے تیار ہیں،گرمیوں میں کچھ بڑا ہونے والا ہے،سابق بھارتی وزیر خارجہ کی سربراہی میں بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی کشمیر کے حوالے سے رپورٹ نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں۔

تفصیلات کےمطابق سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کی سربراہی میں بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال نے کشمیری نوجوانوں کے دلوں سے موت کا خوف نکال دیا ہے اور وہ موت کو گلے لگانے کے لیے تیار ہیں،مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی ہے،گرمیوں میں کچھ بڑا ہونے والا ہے جس کیلئے بھارت کو تیار رہنا ہوگا۔ کمیشن کے ارکان نے مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا اور کہا کہ جب تک اس کا سیاسی حل تلاش نہیں کر لیا جاتا وادی میں موت اور تباہی کا سلسلہ زیادہ شدت سے جاری رہے گا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے خیال میں اس مسئلے سے وابستہ تمام فریقوں، انڈیا، پاکستان اور تمام کشمیر کے عوام کو شامل کیے بغیر اس کا حل ممکن نہیں ہے۔