Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیرسے تعلق رکھنے والے کرکٹر میر مرتضیٰ کی پاکستان آمد

مقبوضہ کشمیرسے تعلق رکھنے والے کرکٹر میر مرتضیٰ کی پاکستان آمد
May 29, 2020
کراچی (92 نیوز) مقبوضہ کشمیرسے تعلق رکھنے والا کرکٹر میر مرتضیٰ پاکستان آیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان میزبان بنے، مختلف علاقوں کی سیربھی کروائی اور کرکٹ کے گربھی سیکھائے۔ بوم بوم آفریدی اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی محبت صرف زبانی جمع خرچ نہیں، ملکی  تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے کرکٹر میرمرتضی پاکستان پہنچ گئے۔ شاہد آفریدی کے گھر پر قیام کیا اور کرکٹ کی تربیت بھی حاصل کی۔ میرمرتضی آل رائونڈرہیں،ان کا تعلق کشمیر کےضلع اننتناگ اسلام آباد سے ہے، بوم بوم افریدی بھی مرتضی کے ٹیلنٹ کے معترف ہیں۔ میرمرتضی لاہورقلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بھی حصہ بنے لاھور قلندر انتظامیہ کا کہنا ہے موقع ملا تو مستقبل میں میر مرتضی کو ضرور کھلائینگے۔ میرمرتضی ان دنو کشمیر میں ہی موجود ہیں اور ایک اچھے کرکٹر کے طور پر اپنے آپ کومنوانا چاہتے ہیں وہ وہگہ کے راستے پاکستان آئے تھے۔