Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر کےضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے مزید تین نہتے نوجوان شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر کےضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے مزید تین نہتے نوجوان شہید کر دیئے
September 24, 2018
سرینگر( 92 نیوز )  مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت تھم نہ سکی، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں مزید تین نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا ، 24 گھنٹوں میں ہونے والی شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی۔ ضلع کپواڑہ میں قابض فوج کا نام نہاد آپریشن جاری ہے ، گھر گھر تلاشی کے دوران مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی ۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے  عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے فوری حل میں مدد دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں، جسے روکنے کیلئے بھارت طاقت کا ہر ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف ضلع بانڈی پورہ اور پلوامہ میں مکمل ہڑتال کی گئی، اس موقع پر تمام کاروباری و تعلیمی مراکز بند رہے۔