Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے اسمبلی تحلیل کی، بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے اسمبلی تحلیل کی، بھارتی میڈیا
November 22, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف تین جماعتی اتحاد بنتے  ہی  ریاستی گورنر نے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی تحلیل کر دی۔ مقبوضہ ریاست کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس سے اتحاد کر لیا۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ وہ اب حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ ادھر پیپلز کانفرنس کے رہنما ساجد لون نے بھی دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کو بی جے پی کی حمایت حاصل ہے اور وہ بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ دونوں جماعتوں کے دعوے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے اسمبلی ہی تحلیل کر دی۔ قوانین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے چھ ماہ کے اندر ریاستی انتخابات کرانے ہوتے ہیں۔