Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات قابل قبول نہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید

مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات قابل قبول نہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
November 4, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات قابل قبول نہیں۔

مشاہد حسین سید نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے معمول کی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کشمیریوں کا پاکستان کی جیت کا جشن بھارت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ کشمیر کی پالیسی کسی ایک شخص کی نہیں، یہ قائد اعظم کی بنائی ہوئی ہے۔ بھارت کے ساتھ اگر بات ہوئی بھی تو کشمیر کے عوام ، اسٹیٹس کو اور موجودہ صورتحال پر ہو گی۔