Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ تنہا نہیں، شاہ محمود

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ تنہا نہیں، شاہ محمود
March 8, 2020
ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ اب اگلا مرحلہ افغان انٹرا مذاکرات کا دور ہو گا۔ نواز شریف کو چاہئے کہ جو طے ہوا تھا اس پر عمل پیرا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں انسانوں کے ساتھ رویہ روا رکھا جا رہا ہے اس پر دنیا کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے 13 مارچ کو یورپی یونین کے سمٹ میں جانا تھا تو ان کو دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پوری دنیا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کا ساتھ چھوڑ بھی دے تو پاکستان ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ افغانستان کے مسلمانوں اور ترکی مسلمانوں کا شکریہ کا ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کشمیری مسلمانوں اور ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے آواز بنے۔ وزیر خارجہ بولے کہ بنگلور میں عیسائی پر حملہ کیا گیا۔ میں سب سے پہلے بنگلہ دیش کے مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بنگلہ دیشی مسلمانوں نے احتجاج کرکے اپنے حکمرانوں کو باور کروایا ہے کہ مسلمانوں پر تشدد کرنے والے کو بنگلہ دیش نہ آنے دیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف پنجاب حکومت کو جب تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا تو پنجاب نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے جن منصوبوں کا آغاز کیا تھا آج وہ سڑکیں مکمل ہو گئیں ہیں۔