Monday, September 16, 2024

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی ، ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی ، ایک نوجوان شہید
March 25, 2018

 سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع بڈگام میں ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک نوجوان شہید جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے بیرواہ میں سرچ آپریشن کے نام پر ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔

 فائرنگ سے ایک خاتون حمیرا بھی زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گی جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ششتر گام میں فائرنگ کر کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ۔

 دوسری جانب طاقت کے نشے میں چُور فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں  املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ لوگوں پر بلا وجہ تشدد کیا جس کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔

 وادی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔