Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ سرکاری رہائشگاہوں سے محروم

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ سرکاری رہائشگاہوں سے محروم
August 8, 2019
سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو آرٹیکل 370 پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا،بھارتی حکومت ان کو دی گئی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرالے گی ۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ،محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد اب سرکاری رہائش گاہیں استعمال نہیں کر سکیں گے  ،بھارتی حکومت نے سابق وزرائے اعلی ٰ کو تاحیات سرکاری رہائش گا ہیں دی تھیں اوران سے کوئی کرایہ بھی وصول نہیں کیا جاتا تھا۔ ان رہنماؤں نے اپنے اپنے ادوار میں ان رہائش گاہوں کی تزین وآرائش پر کروڑوں روپے بھی خرچ کئے ۔