Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر کے حالات پر وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

مقبوضہ کشمیر کے حالات پر وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط
December 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے حالات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا کہ  بھارت نے سرحد کے قریب براہموس میزائل نصب کر دیے ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر، لائن آف کنٹرول کی خطرناک صورتحال سمیت بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا گیا  ، خط میں کہا گیا ہے بھارت پاکستان کے خلاف  جارحانہ عزائم رکھتا ہے  ۔ وزیر خارجہ نے لکھا کہ  بھارت نے سال 2019 میں ایل او سی کی 3 ہزار خلاف ورزیوں کیں اور 3 سو شہریوں کو نشانہ بنایا ، بھارت نے ایل او سی کے 5 سیکٹرز میں مذموم عزائم کے تحت باڑ کو بھی جزوی طور پر ہٹا دیا ہے جبکہ ایل او سی پر براہموس میزائل رجمنٹس، اینٹی ٹینک میزائل اور سپائس میزائلز نصب کر دیے  ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے  بھارت کسی بھی وقت جعلی بنیادوں پر کوئی فوجی آپریشن کر سکتا ہے  ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو رسائی نہیں جبکہ بھارت حالات معمول پر آنے کی غلط اطلاعات پھیلا کر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے ۔ خط میں مطالبہ کیا گیا اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل اپنا کلیدی متحرک کردار ادا کریں۔