Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
July 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ وادی میں حالات مزید بگڑنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ بھارت مزید دس ہزار مزید فوجی بھیج رہا ہے۔ کشمیر کی صورتحال پر غوروفکر کی ضرورت ہے۔ ادھر چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا مودی نے ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کی۔ تمام بھارتی وزرا نے اس بات کی تردید کی لیکن مودی نے نہیں۔ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے جانیں قربان کیں۔ بھارت ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ اُدھر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کر کے کھچائی کی گئی اور احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا گیا۔