Friday, May 17, 2024

مقبوضہ کشمیر کے بدترین جبری ’’لاک ڈاؤن‘‘ کو 10 ماہ مکمل

مقبوضہ کشمیر کے بدترین جبری ’’لاک ڈاؤن‘‘ کو 10 ماہ مکمل
June 6, 2020
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے بدترین جبری ’’لاک ڈاؤن‘‘ کو 10 ماہ مکمل ہوگئے۔ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے اب تک 4 خواتین سمیت 142 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سفاک بھارتی فوجیوں کے بدترین تشدد سے 1300 کشمیری شدید زخمی ہوئے، پانچ اگست سے اب تک 910 گھروں کو تباہ کیا جا چکا ہے، سفاک بھارتی درندے 74 کشمیری خواتین کو جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنا چکے۔ رپورٹ کے مطابق خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیری حریت قیادت یا تو پابند سلاسل ہے یا نظر بند ہے، نوعمر لڑکوں سمیت ہزاروں کشمیری نوجوان قابض فورسز کی قید میں ہیں۔