Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر کے اہم سیاستدان تاحال  قید یا نظر بند

مقبوضہ کشمیر کے اہم سیاستدان تاحال  قید یا نظر بند
August 20, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کےبعدسے کئی اہم سیاستدان نظربند ہیں یا جیلوں میں قید ہیں۔ان رہنماؤں میں کون کون شامل ہے ۔ مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ساتھ ہی  سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ سمیت کئی اہم  سیاسی رہنما بدستور جیلوں میں قید اور گھروں میں نظر بند ہیں ۔ان میں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون،میئر سرینگر جنید مٹو،جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ شاہ فیصل،سابق ایم ایل اے  غلام احمد میر اور سابق ممبر پارلیمنٹ سیف الدین سوز شامل ہیں۔ سابق وزیر نعیم اختر،علی محمد ساگر،عبدالرحیم رادر،محمد شفیع،غلام حسن میر  اور ،ایم وائی تری گامی  بھی  بھارتی اقدام کے سبب نظربند اور پابند سلاسل ہیں ۔ ان کے علاوہ سجاد لون کے قریبی ساتھی عمران انصاری،مبارک گل،خالدہ شاہ،محمد اشرف میر،،نور محمد بھٹ ،خورشید عالم ،وحید پارہ،بشیر وِیری،اور سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران بھی  قید یا نظر بند ہیں ۔