Saturday, May 11, 2024

مقبوضہ کشمیر کے 40 سے زائدا خباروں نے احتجاجاً پہلا صفحہ خالی رکھ دیا

مقبوضہ کشمیر  کے 40 سے زائدا خباروں نے احتجاجاً پہلا صفحہ خالی رکھ دیا
March 10, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر   کے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو دبانےکیلئےمودی سرکاردن بدن نئےحربےاستعمال کرنےلگی، نام نہاد جمہوری مودی سرکارکےناپاک ارادوں کیخلاف کشمیری میڈیابھی متحد ہوگیا، چالیس سے زائد اخباروں نے احتجاجاً اخبارات کا پہلا صفحہ خالی رکھ دیا۔ فرنٹ پیج پر خبر چھپی ہے نہ کوئی تصویر ،  بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر کے چالیس سے زائد اخباروں نے احتجاجاً اخبارات کا پہلا صفحہ خالی رکھا۔ کشمیری اخبار سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا پردہ فاش کرتے تھک گئے، کسی اقوام عالم نے نوٹس لیا نہ ہی کوئی نام نہاد عالمی تنظیم نے کوئی لفظ کہا۔ کشمیر ایڈیٹرز گلڈ اور کشمیر ایڈیٹرز فورم کے احتجاج پرگریٹر کشمیر ،کشمیر آبزرور ،کشمیر عظمیٰ،شمیر مانیٹر،عقاب ،سری نگر ٹائمز،کشمیر امیجز، ندائے مشرق اور آفاق  سمیت چالیس سے زائد اخبارات پہلے صفحے پر کوئی خبر یا تصویر شائع نہیں کی گئی۔ قابض فوج کےمظالم جب کشمیریوں کی آوازنہ دباسکےتودنیاکےسامنےبھارت کاگھناؤناچہرہ لانےوالے کشمیری میڈیاپرپابندیاں لگادیں ، وادی میں ہر طرح کے مظالم اور جابرانہ اقدامات کے باوجود بھارت  نہتے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکا۔