Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر کیلئے بھارت نے مخصوص دہشتگردی نگران گروپ بنا دیا

مقبوضہ کشمیر کیلئے بھارت نے مخصوص دہشتگردی نگران گروپ بنا دیا
March 30, 2019

سرینگر ( 92 نیوز) بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی ایک اور گھناؤنی سازش رچا دی ، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کیلئے مخصوص ’’دہشتگردی نگرانی گروپ‘‘ بنا دیا، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے بہانے بے گناہوں کی گرفتاریاں ہوں گی۔

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں اضافے کیلئے نیا ہتھکنڈا اپنا تے ہوئے مخصوص دہشتگردی نگرانی گروپ بنا دیا ،

پولیس، انٹیلی جینس ایجنسیوں کے حکام پر مشتمل ٹی ایم جی گروپ کا ہفتہ وار اجلاس ہو گا ، گروپ کی آڑ میں کشمیریوں کی جائیداد، املاک اور گھروں کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا۔

پلان کے مطابق دہشتگردوں کی مالی معاونت کے بہانے بے گناہوں کی گرفتاریاں کی جائیں گی  اور کشمیری تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔

تحریک آزادی کیلئے چندہ اکٹھا کرنے والے خصوصی طور پر نشانہ ہوں گے ، بھارت تحریک آزادی کشمیر میں اساتذہ کی شمولیت پر بھی خائف ہے  ، نگرانی گروپ اساتذہ، سرکاری ملازمین کیخلاف بھی ایکشن لے گا۔ غاصب بھارت تحریک آزادی کشمیر کی معاونت کرنے والے ہر شخص کو نشانہ بنائے گا۔