Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
August 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہو گی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مشاورت ہو گی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ مسلم ممالک سمیت عالمی دنیا سے رابطوں متعلق بھی بات چیت ہو گی۔ اجلاس  سہ 3 بجے ہو گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی سعودی عرب سے وطن واپس بلا لیا گیا۔ شاہ محمود قریشی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں او آئی سی کے اجلاس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔