Tuesday, April 23, 2024

مقبوضہ کشمیر کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ، آرمی چیف

مقبوضہ کشمیر کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ، آرمی چیف
October 16, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مقبوضہ کشمیر کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ایل او سی پر فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1184487307199598598 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریو‍ں کو نشانہ بنانا، بھرپور جواب کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا بھارتی فوج جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی بہادر عوام بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا مقبوضہ کشمیر کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی چاہیے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر میں محصور کشمیری بہادری سے بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیر اور کشمیریوں کیلئے ہر قیمت پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔