Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پریشر ککر جیسی ہے ، برکھا دت

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پریشر ککر جیسی ہے ، برکھا دت
August 29, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے، بھارتی صحافی برکھا دت کی تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی جس میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ایک پریشر کُکر جیسی ہے۔ برکھا دت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جاننے کیلئے سری نگر کا دورہ کیا،، ان کا کہنا ہے کہ یہاں صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے، سیاسی پارٹیوں کے ہیڈکوارٹروں پر تالے پڑے ہوئے ہیں۔ برکھا دت نے اپنی رپورٹ میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر سوال اٹھایا ان کا کہنا ہے کشمیری عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی گرفتاری کو ان کے منہ پر بھارتی طمانچہ قرار دے رہے ہیں۔ برکھا دت نے انتظامیہ سے گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں جاننے کی کوشش بھی کی، تاہم انہیں کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔