Tuesday, April 16, 2024

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے ، شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے ، شاہ محمود قریشی
August 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نادرا ہیڈکواٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں ملاقاتوں کا شیڈول طے کر رہے ہیں۔ عمران خان کشمیر کا مقدمہ بڑے ٹھوس انداز میں جنرل اسمبلی میں رکھیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔ پاکستان نے بار بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن مودی سرکار ایک سال سے گھونگھٹ میں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گھٹن زدہ ماحول نے عالمی میڈیا کو چونکا دیا ہے۔ عالمی رائے عامہ بدل رہی ہے۔ یواین سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر نے کہا کرادار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن رکاوٹ بھارت ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا کہ باکسر عامر خان گزشتہ روز پورا کشمیر پھرے، کیا عامر خان کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت ہوگی ؟ کیا بھارت باکسر عامر خان کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرا سکتا ہے؟مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے سامنے ایک بھارتی فوجی کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نریندر مودی جواب دیں کیا کشمیر میں پانچ اگست کا اقدام دوطرفہ تھا ۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو فی الفور کرفیو ہٹائیں اور گرفتار لوگوں کو رہا کریں ۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا اب مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ دنیا جانتی ہے فضا ہندوستان خراب کر رہا ہے پاکستان نہیں ۔ انہوں نے کہا آرٹیکل 370 کی منسوخی بھارتی سپریم کورٹ کا امتحان ہے ۔ فضائی حدود کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔