Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کاہنگامی اجلاس طلب

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کاہنگامی اجلاس طلب
February 24, 2019
جدہ ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو جدہ میں ہوگا، ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق او آئی سی کےہنگامی اجلاس میں پلوامہ ڈرامہ کے بعد کشمیرمیں بھارتی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت نے خطرناک کھیل کھیلنا شروع کر دیا جس سے کشمیری حریت رہنماؤں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ۔ حریت رہنما شبیر شاہ پر تہاڑ جیل میں حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پاکستان نے کشمیری حریت رہنماؤں کی سلامتی کو درپیش خطرات پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے شبیر شاہ کا تحفظ یقینی  بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان نے پلوامہ حملے  کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے خلاف گہری سازش میں مصروف  بھارت  کو باور کرا دیا کہ  بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر پر شق 35اے کو حذف کرنے کے اقدام سے باز رہے ، ایسے قوانین عالمی قوانین سے مکمل انحراف ہیں ۔ شق 35اے کو حذف کرنے سے غیر کشمیریوں کو اراضی خریدنے کا اختیار مل جائے گا۔