Friday, May 10, 2024

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا
January 15, 2020
نیو یارک ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیرآئینی اقدامات سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس  میں شرکت کے لئے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی آج نیویارک پہنچیں گے، وزیرخارجہ اقوام متحدہ اور امریکا سے مسئلہ  کشمیر  کےحل پر زور دیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ اقدامات ،کرفیو اور لاک ڈاؤن کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔