Thursday, May 9, 2024

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب
January 14, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیرآئینی اقدامات سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اقوامِ متحدہ کا فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتِ حال پر بریف کرے گا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کی صورتِ حال پر چین نے سلامتی کونسل کے یہ اجلاس بلانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج ہی نیویارک پہنچ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اس وقت ہو رہا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں 163 ویں روز میں داخل ہو چکی ہیں۔ کشمیری میڈیا کے مطابق تازہ واقعے میں قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا جس کے بعد 2 دنوں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی غیر مستحکم صورتِ حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ سال 16 اگست کو ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس جموں و کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برداشت کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔