Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی بھی بول پڑے

مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی بھی بول پڑے
August 17, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز)  بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی بھی بول پڑے۔ انہوں نے کہا بھارت میں دن بدن بڑھتی ہندو جنونیت قابل افسوس ہے۔ بھارت میں دن بدن بڑھتی ہندو جنونیت اور مسلمانوں پر تنگ ہوتی زمین نے اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کہتے ہیں مودی نے پہلے ایک نعرہ دیا تھا سب کا ساتھ سب کا وکاس، ہمارا کوئی وکاس نہیں ہوا۔ اب پھر ایک نیا نعرہ آیا ہے لیکن ہم مودی پر کسی بھی حالت میں اعتبار نہیں کر سکتے۔ سید سرور چشتی نے بھارتی مسلمان پہلو خان کو قتل کرنے والے مجرموں کو بھارتی کورٹ کی جانب سے چھوڑے جانے کے فیصلے کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے پیغام میں سید سرور چشتی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھی خوب بولے اور کہا وہاں کافی دنوں سے کرفیو ہے اور معصوم بچے دودھ کے لیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جی پی کے رہنما ہماری بہن بیٹیوں پر بری نظر رکھتے ہیں، بیٹیاں سب کی سانجھا ہوتی ہیں۔ سید سرور چشتی نے ہندتوا کے پچاریوں کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور بولے کہ کہی تلواریں تقسیم کی جا رہی ہیں اور کہی پر ترشول۔ بجرنگ دل لوگوں کو مسلح تربیت دے رہی ہیں۔ یہ سب کیا ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپنے حالات بدلنے کے لیے جدوجہد کرنے کا کہا ہے۔