Saturday, May 18, 2024

مقبوضہ کشمیر کی تنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کیلئے آرٹیکل35اے کی منسوخی کی سماعت ملتوی

مقبوضہ کشمیر کی تنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کیلئے آرٹیکل35اے کی منسوخی کی سماعت ملتوی
August 6, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کیلئے آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کی منسوخی کی سماعت بھارتی سپریم کوٹ نے ملتوی کردی،سماعت کیلئے ستائیس اگست کی تاریخ دےدی۔ بھارتی سپریم کوٹ کا کہناتھاکہ کیس کا فیصلہ تین رکنی  بنچ نے دینا ہے لہذا  ایک جج  کی غیرموجودگی کے سبب  کیس کا فیصلہ اگلی تاریخ کو سنایاجائےگا۔ بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت بنانے کی سازش کے کیلئے آرٹیکل 35اے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ بی جے پی حکومت کی جانب سےبھارتی سپریم کوٹ میں آرٹیکل 35اے ختم کرنےکی  پٹیشن دائر کی گئی تھی ،جس کے بعد کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ سماعت سے قبل وادی بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی تھی۔ وادی بھر میں کاروباری مراکز بند رہے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر احتجاج کے پیش نظر حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔ کشمیریوں کا موقف تھا بھارت کی سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ بھی اس آرٹیکل کو منسوخ نہیں کرسکتی، آئین میں چھیڑ چھاڑ سےمزاحمت کی نئی لہر جنم لے گی۔