Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا

مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا
August 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  کی تشویشناک صورتحال پر بین الاقوامی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا ، بی بی سی،الجزیرہ،پریس ٹی وی، واشنگٹن پوسٹ سمیت متعددٹی وی چینلزاوراخبارات نے بھارتی جارحیت اورکشمیریوں کی بےبسی پرخصوصی رپورٹس جاری کی ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کوروندنےوالےبھارت  کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت پرعالمی میڈیابھی خاموش نہ رہ سکا،بین الاقوامی اخبارات اورنشریاتی ادارے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کرنےلگ گئے۔ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ  نے کشمیری خواتین کی تصاویرکو نمایاں جگہ دیتے ہوئے لکھاہے کہ کشمیریوں کودیوارسے لگایا جارہاہے ۔ الجزیرہ کاکہناہےکہ کشمیرکےعوام بھارتی  فیصلے پرشدیدغم وغصہ کاشکارہیں۔ بی بی سی نےجہاں کشمیر کو  قلعے سے تعبیر کیا وہیں کارگل کےعوام کی بے چینی کابھی ذکرکیاہے۔ بھارت کےاپنےہی میڈیا کاکہناہےکہ کشمیر میں امن کے دعوؤں کے بیچ پیلیٹ گنزسےزخمی ہونےوالوں کی تعدادمسلسل بڑھ رہی ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کا ردعمل بتا رہا ہے کہ بھارت کو اپنےاس فیصلےپرپچھتانا  پڑیگا۔