Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر کی تالا بندی، شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط

مقبوضہ کشمیر کی تالا بندی، شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط
August 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کی تالا بندی، وحشیانہ بربریت، نسل کشی کے خدشات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کو دوسرا خط لکھ دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خط میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین وحشیانہ بربریت کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر ہوتی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مصائب پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی  شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔