Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف کا انتباہ

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف کا انتباہ
August 31, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز گوجرانوالا کا دورہ کیا جہاں اُنہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی طرف سے کشمیریوں کے لئے اظہار یکجہتی دنیا بھر کے لئے واضح پیغام ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔