Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر : کرفیو کا 80واں روز‘ بھارتی قید میں یاسین ملک کی حالت بگڑ گئی

مقبوضہ کشمیر : کرفیو کا 80واں روز‘ بھارتی قید میں یاسین ملک کی حالت بگڑ گئی
September 26, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی دہشت گردی 80 ویں روز میں داخل ہو گئی۔ کشتواڑ سمیت متعدد علاقوں میں بدستور کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ دوسری جانب بھارتی قید میں حریت رہنما یاسین ملک کی حالت بگڑ گئی۔ یاسین ملک کو بدنام زمانہ تفتیشی سیل میں رکھاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری رہنما یاسین ملک عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں ان کی اہلیہ مشال ملک نے بتایا کہ یاسین ملک کو انتہائی خطرناک قسم کے تفتیشی سیل میں رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو پورے کشمیرمیں آگ لگ جائے گی۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے یاسین ملک گرفتار ہیں۔ یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے پہلے بھی زہر دے چکی ہیں۔ ظالم بھارتی فوج یاسین ملک سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ بھارت نے کشمیر میں 80روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ انڈین فوج کی براہ راست فائرنگ اور ظلم و تشدد سے اب تک 100 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔