Sunday, May 19, 2024

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 64 واں روز، بھارتی میڈیا کے ہاتھوں مودی سرکا ر بے نقاب

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کا 64 واں روز، بھارتی میڈیا کے ہاتھوں مودی سرکا ر بے نقاب
October 7, 2019
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو 64 ویں روز میں داخل ہوگیا، عالمی میڈیا کے بعد بھارتی میڈیا بھی مودی حکومت کو بے نقاب کرنے لگا۔ جنت نظیر وادی مسلسل 64 روز سے سفاک بھارتی فوجیوں کے نرغے میں ہے۔ لاکھوں کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدیوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قلت بدستور برقرار ہے۔ دوسری جانب قابض انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ زیر حراست حریت رہنما شبیر شاہ کی سری نگرمیں موجود جائیداد ضبط کر لی گئی۔ ادھر بھارتی میڈیا بھی مودی حکومت کے سیاہ کرتوتوں کو بے نقاب کرنے لگا، خبر رساں ادارے سکرول نے ایک کشمیری خاندان کی دلخراش داستان شائع کردی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے 8 اگست کو ضلع شوپیاں میں کشمیری خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا اور 14 سالہ محمد آفتاب کو اٹھا کر لے گئے۔ بھارتی درندوں نے دوران حراست محمد آفتاب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔