Saturday, May 11, 2024

مقبوضہ کشمیر، کرفیو 9 ویں ہفتے میں داخل، 80 لاکھ کشمیری گھروں میں مقید

مقبوضہ کشمیر، کرفیو 9 ویں ہفتے میں داخل، 80 لاکھ کشمیری گھروں میں مقید
October 1, 2019
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 9 ویں ہفتے میں داخل ہو گیا، 80 لاکھ کشمیری لاچاری اور بے بسی کی حالت میں گھروں میں مقید ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استعمار کی بربریت اور درندگی کی خونی داستان جاری ہے، مظلوم کشمیریوں پر زمین تنگ ہو چکی ہیں اور ان کی بقاءدائو پر لگ چکی ہے۔ وادی میں تمام تعلیمی اورکاروباری مراکزبند پڑے ہیں۔ موبائل اورانٹرنیٹ کی بندش نے کشمیریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ ہزاروں مائوں کو اپنے لخت جگروں کی کوئی خبر نہیں ہے جو نامعلوم مقامات میں بند پڑے ہیں۔ سردیوں کے قریب آتے ہی بھارتی فورسزنے کرائے کے مکان ڈھونڈنا شروع کر دئیے ہیں، مکان کو کرایے پر دینے سے انکار پر مالکان کو ہراساں کیا جانے لگا ہے۔ سری نگرمیں مظاہروں کوروکنے کیلئے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں ہیں جبکہ شہر میں جگہ جگہ فوجی بنکرز بنا دیئے گئے ہیں۔