Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی تباہ کن ہو سکتی ہے ، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی تباہ کن ہو سکتی ہے ، وزیر خارجہ
September 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی   سے  کسی بھی وقت صورتحال  تباہ کن ہو سکتی ہے ۔ اسلام آباد میں خارجہ پالیسی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسے متعلق بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں ، مسئلے کا واحد حل  مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا  تھا کہ خطے کے پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، بھارت نے غیر قانونی اقدامات سے کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے  ،  کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث تنہائی سے نکل آئے ہیں،خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے،  پالیسی میں اندرونی اور بیرونی مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کی مذمت کی ہے، معاملے پر آئیس لینڈ کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزرات خزانہ سے زیادہ مجھے ایف اے ٹی ایف کا بخار چڑھا ہوا ہے ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ہماری معیشت پر گہرا اثر ہے ، پاکستان کومتاثر کرنے کے لئے بھارت پوری کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایشو پر ترک وزیر خارجہ سے بات کی ہے اور مزید کئے ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات کروں گا۔