Thursday, May 2, 2024

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ اقدامات پر عالمی انسانی حقوق تنظیموں کا مشترکہ اعلامیہ

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ اقدامات پر عالمی انسانی حقوق تنظیموں کا مشترکہ اعلامیہ
April 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی وحشیانہ غاصبانہ اقدامات اور کورونا وائرس کے خطرات ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق دنیا کی 6 عالمی انسانی حقوق تنظیموں کا بھارتی اقدامات کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1247403025074761728?s=20 دفتر خارجہ کے مطابق عالمی تنظیموں نے بھارت سے کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی، انٹرنیٹ بحالی کا مطالبہ کردیا، پاکستان نے عالمی انسانی حقوق تنظیموں کے بھارت سے ہنگامی مطالبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1247403027801260033?s=20 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق تنظیموں کے مشترکہ اعلامیہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا، عالمی تنظیموں نے سیاسی قیدیوں، سماجی کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے غاصبانہ اقدامات کے بعد گرفتار تمام کشمیریوں کی رہائی ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو مواصلاتی بلیک آؤٹ سے دنیا سے اوجھل رکھا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے جیل دورے، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہےہے، اعلامیہ نے کشمیری قیدیوں پر تشدد کے الزامات کی تصدیق کی، دہائیوں سے کشمیری قیدیوں پر تشدد، بدسلوکی کی روش جاری ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق تنظیموں نے بار ہا کشمیری قیدیوں پر تشدد کی مذمت کی۔