Tuesday, April 23, 2024

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
October 27, 2021 ویب ڈیسک

 اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

کنٹرول لائن کے دونوں جانب جلسے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی جس میں بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ یوم سیاہ بھارتی فوجیوں کی 27 اکتوبر1947 کو مقبوضہ کشمیر پرغیر قانونی قبضہ کیخلاف منایا جا رہا ہے۔ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر اور شام 7 سے 8 بجے تک بلیک آوٹ کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود بولے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔