Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر ، نہتے کشمیریوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت پر ہر آنکھ اشکبار

مقبوضہ کشمیر ، نہتے کشمیریوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت پر ہر آنکھ اشکبار
June 25, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔ نہتے کشمیریوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ تمام تعلیمی و کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک بھی کم ہے۔ شٹر ڈاؤن کی اپیل حریت قیادت کی جانب سے کی گئی تھی۔ بھارتی پولیس نے احتجاج کو دبانے کیلئے چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو گرفتار کر لیا۔ انہیں سری نگر کے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر رکھی ہے۔