Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر ، نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیاگیا

مقبوضہ کشمیر ، نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیاگیا
February 18, 2019
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  میں  پلوامہ دھماکے کےبعد بوکھلائی بھارتی فوج نے پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن پہلےسےزیادہ تیزکردیے، علی الصبح فائرنگ کرکےچارکشمیریوں کو شہیدکردیا جبکہ  گھرگھرتلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ادھر وادی بھرمیں کرفیوبھی نافذکررکھاہے۔ مقبوضہ کشمیر  میں  پلوامہ کا ڈرامہ بے نقاب ہونے کے بعد بوکھلائی بھارتی فوج  نے مقبوضہ وادی میں کارروائیاں تیز کردی ہیں،قابض فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑنے لگی ۔ بھارتی فورسز نے پلوامہ میں علی الصبح نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چار کشمیریوں کو شہید کر دیا ، گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث مزید شہادتوں کا بھی خدشہ ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران جھڑپوں میں میجر سمیت چار بھارتی فوجی بھی مارے گئے جبکہ متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ادھر قابض فوج نے جنت نظیر کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے، وادی بھر میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ہے جبکہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔