Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتیں‘ حکومت کا 20جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتیں‘ حکومت کا 20جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
July 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف 20 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر19 جولائی کو ملک بھرمیں یوم الحاق کشمیر منایا جائے گا جب کہ 20 جولائی کو کشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے انیس جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔