Thursday, May 2, 2024

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 13 کشمیری شہید کئے گئے ‏

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 13 کشمیری شہید کئے گئے ‏
May 1, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی انتخابات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں  قابض فوج کی بربریت میں اضافہ ہوگیا ، ماہ اپریل کے دوران 13 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، ضلع کلگام میں شیل پھٹنے سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں  بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی انتخابی ڈرامے کو بار بار ناکام بنانے پر قابض فورسز آپے سے باہر ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس نے اپریل کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے نوعمر لڑکے سمیت 13 کشمیریوں کو شہید کیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 24 گھنٹے میں دو دھماکے ، 15 فوجی ہلاک

ان شہدا کے نماز جنازہ کے دوران پاکستان اور آزادی کے نعرے گونجتے رہے۔ قابض فورسز کا پرامن احتجاج کو کچلنے کیلئے بھی طاقت کا بہیمانہ استعمال جاری رہا، گذشتہ ماہ گولیاں، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے 132 کشمیری زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 182 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا ، جن میں شدید علیل یاسین ملک بھی شامل ہیں جبکہ میر واعظ عمر فاروق کو این آئی اے نے تفتیش کیلئے نئی دہلی طلب کیا۔ ضلع کلگام میں ایک کھیت میں پڑا شیل دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب موجود بارہ سالہ شاہد اور گیارہ سالہ اخلاق زخمی ہوگئے، جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔