Sunday, May 12, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیوجاری، بھارت گرفتار کشمیریوں کو رہا کرے، ہیومین رائٹس واچ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیوجاری، بھارت گرفتار کشمیریوں کو رہا کرے، ہیومین رائٹس واچ
September 18, 2019
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈائون 45 ویں روز میں داخل ہوگیا، کشمیری اپنے ہی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، وادی میں معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہیں۔ ہیومین رائٹس واچ نے بھارت سے زیرحراست کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے ایک بار پھر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز اٹھائی ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا کر انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کر رہا ہے، مودی حکومت طاقت کے زور پر خراب حالات کو مزید بگاڑ رہی ہے۔ ہیومین رائٹس واچ کے مطابق بھارت اب تک ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لے چکا ہے،، ایسے افراد پر کوئی الزامات بھی نہیں ہیں ، انہیں نہ اپنے اہل خانہ سے ملنے دیا جارہا ہے اور نہ وکلا تک رسائی، عالمی تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افراد کو فوری طور پر رہا کرے۔