Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کا نواں روز، وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن گئی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کا نواں روز، وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن گئی
August 13, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر   میں کرفیو کے نفاذ کا نواں روز ہے ، کشمیری عوام کو عید الاضحیٰ منانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، آرٹیکل تین سو ستر کا خاتمہ بھی کشمیریوں کا حوصلہ توڑ نہ سکا، بھارتی پابندیاں کشمیریوں کا حوصلہ پست کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی کو  بھارت  نے قید خانہ بنا دیا، کشمیر میں کرفیو کا مسلسل نواں روز ہے۔ وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکی، ہر دو قدم پر قابض اہلکار دندناتے نظر آتے ہیں۔ بھارت نے سچ کی آواز کو دبانے کیلئے مواصلاتی رابطے بھی بند کررکھے ہیں، نہ موبائل فون چل رہے نہ انٹرنیٹ،اخبارات بھی شائع نہیں ہورہے۔ قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کو عیدالاضحیٰ منانے کی اجازت بھی نہیں دی،عید کےدوسرے روز بھی پابندیوں کی وجہ وادی میں خوراک اور ادویات کی بھی شدید قلت ہوگئی۔ بھارت نے احتجاج کے خوف سے حریت، سیاسی اور سماجی قیادت کو نظربند کررکھا ہے، جن میں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک، عمر فاروق اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں۔